Time 21 اپریل ، 2025
پاکستان

لاہور:پارکنگ پلازہ کے تہہ خانےمیں نوجوان کھڑکی میں پھنس کر ہلاک

لاہور:پارکنگ پلازہ کے تہہ خانےمیں نوجوان کھڑکی میں پھنس کر ہلاک
فوٹو: فائل

لاہور:لبرٹی چوک کے قریب پارکنگ پلازہ کے تہہ خانےمیں نوجوان کھڑکی میں پھنس کر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مبینہ طورپرچوری کی نیت سے آنے والا نوجوان لوہےکی کھڑکی میں پھنس گیا تھا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے جس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی، پولیس کارروائی کے پیش نظر لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :