Time 22 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

’جیو نیوز‘ پر بطور نیوز اینکر پہلی تنخواہ کتنی تھی؟ رابعہ انعم نے پوڈ کاسٹ میں راز کھول دیا

’جیو نیوز‘ پر  بطور نیوز اینکر پہلی تنخواہ کتنی  تھی؟ رابعہ انعم نے پوڈ کاسٹ میں  راز کھول دیا
حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران رابعہ انعم نے اپنے کیرئیر سمیت دلچسپ موضوعات پر بات کی/ فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اینکر رابعہ انعم نے بطور  نیوز اینکر  جیو نیوز سے ملنے والی پہلی تنخواہ کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران رابعہ انعم نے اپنے کیرئیر سمیت   دلچسپ موضوعات پر بات کی۔

دوران گفتگو  رابعہ انعم نے بتایا کہ ’میں نے 2012 میں جیو نیوز میں اینکرنگ شروع کی جو 2018 تک جاری رہی، اس عرصے میں کئی اینکرز کے ساتھ کام کیا لیکن جنید کے ساتھ سب سے زیادہ کام کیا اور انجوائے بھی کیا، شروعات میں منصور علی خان کے ساتھ کام کیا اس دوران  ان سے بہت کچھ سیکھا‘۔

 جیو نیوز میں بطور اینکر پہلی تنخوا کے سوال پر رابعہ انعم نے بتایا کہ ’ جیو میں بطور نیوز اینکر میری پہلی  تنخواہ 50 ہزار روپے تھی، مجھے 40 ہزار روپے کا کہا گیا تھا جس پر میں نے سیلری بڑھانے کا کہا تو انہوں نے میری سیلری 50 ہزار روپے کردی  جس پر میں بہت خوش تھی حتیٰ کہ میرے دل میں لڈو پھوٹ رہے تھے‘۔

انٹرویو کے دوران سوالات کے جواب میں رابعہ انعم نے بطور نیوز اینکر اپنی آخری سیلری بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ نیوز اینکرز کی سیلری لاکھوں میں ہوتی ہے لیکن میں آپ کواپنی اصل سیلری نہیں بتاتی، اتنا ضرور بتاؤں گی جب میں نے جیو چھوڑا اس وقت میں جیو میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والی  خاتون اینکر تھی اور آج بھی میں جن دوست اینکرز کو جانتی ہوں ان کو وہ سیلری نہیں ملتی جو مجھے جیو سے ملاکرتی تھی‘۔

مزید خبریں :