24 اپریل ، 2025
پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھیل رہے ہیں۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں 2 بار کی چیمپئن لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے خلاف میچ کھیلنے والے آل راؤنڈر نے اگلے 2 میچوں میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مقابلے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی نہیں کی۔
اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ سلمان علی آغا نے پاؤں کے پٹھوں میں کھنچاؤ کے باعث آرام کر نے کی غرض سے 2 میچ نہیں کھیلے۔
9 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے سلمان علی آغا نے پاکستان کے لیے 21 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 11 ٹی 20 کھیلے ہیں۔