25 اپریل ، 2025
ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے پاکستان میں سماجی تحفظ پروگرام کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان کر دیا۔
بینک کے مطابق نئی مالی معاونت سے پاکستان کے 93 لاکھ افراد مستفید ہوں گے ، پروگرام میں غریب خواتین اور ان کے خاندان شامل ہیں۔
ایشین ڈیولپمنٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالی معاونت کے تحت بچوں اور نوجوانوں کو تعلیم کے لیے مشروط رقم منتقل کی جائے گی ، آفت زدہ علاقوں میں خواتین، بچوں کے لیے صحت اور غذائیت تک رسائی میں اضافہ کیا جائے گا۔
بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے مزید بتایا کہ پاکستان، افغانستان اور کرغزستان جیسے ممالک اب بھی غربت اور بنیادی سہولیات تک محدود رسائی سمیت سنگین چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات ہوئی جس میں پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے جزوی کریڈٹ گارنٹی کی فراہمی میں معاونت کی درخواست کی گئی۔