Time 25 اپریل ، 2025
دنیا

اسرائیلی فوج کے غزہ پر وحشیانہ حملے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے  غزہ پر وحشیانہ حملے کرکے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور مارکیٹوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں  ایک روز میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے ْ۔

دوسری جانب شمالی غزہ سےایک بار پھر بےگھر فلسطینیوں کو انخلا کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں کم ازکم ایک ہزار 60 طبی کارکن شامل ہیں۔


مزید خبریں :