26 اپریل ، 2025
دنیا کے سب سے لمبے اسٹرابیری پیسٹری کیک نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے پیسٹری شیفس نے دنیا کا سب سے لمبا اسٹرابیری پیسٹری کیک تیار کرکے سب کی توجہ سمیٹ لی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے بدھ کے روزپیرس کے مضافاتی علاقے ارجنٹیوئل میں پیسٹری شیفس نے 121.8 میٹر کا اسٹرابیری کیک تیار کیا۔
اس کیک کی تیاری میں 4 ہزار انڈوں، 350 کلوگرام اسٹرابیری، 150 کلو گرام چینی اور 415 کلوگرام کریم کا استعمال کیا گیا جب کہ اس کیک کی اونچائی 8 سینٹی میٹر اور چوڑائی بھی 8 سینٹی میٹر تھی۔
اس کیک کی تیاری میں 20 ماہر شیفس نے حصہ لیا، صرف اتنا ہی نہیں اس کیک کو بنانے میں ایک ہفتے کی محنت لگی جسے دیکھنے کیلئے لوگ بڑی تعداد جمع ہوئے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 2019 میں اطالوی قصبے سان مورو ٹورینیز میں قائم کیا گیا تھا اور اس کیک کی لمبائی 100.48 میٹر تھی۔