Time 05 اپریل ، 2025
دلچسپ و عجیب

دنیا کی سب سے خوبصورت ہینڈ رائٹنگ کا ایوارڈ نیپالی لڑکی کو مل گیا

دنیا کی سب سے خوبصورت ہینڈ رائٹنگ کا ایوارڈ نیپالی لڑکی کو مل گیا
نیپال سے تعلق رکھنے والی پراکرتی ملا نے اپنی ہینڈ رائٹنگ کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کرلی ہے/ فوٹو سوشل میڈیا

دنیا کی سب سے خوبصورت ہینڈ رائٹنگ کا ایوارڈ نیپالی لڑکی کو مل گیا۔

اس ڈیجیٹل ڈیوائسز کے دور میں ہاتھ سے خطاطی کرنے کا رواج کم ہوتا جا رہا ہے، پین اور پینسل کی جگہ اب کی بورڈز اور کی پیڈز نے لے لی ہے۔

تاہم دنیا بھر میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو نا صرف ہاتھ سے خطاطی کرتے ہیں اور خطاطی بھی ایسی جو سب کو مات دیدے۔

نیپال سے تعلق رکھنے والی پراکرتی ملا نے اپنی ہینڈ رائٹنگ کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کرلی ہے، اور اس کی رائٹنگ کو دنیا کی سب سے خوبصورت ہینڈ رائٹنگ کہا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پراکرتی ملا نے پہلی بار 16 سال کی عمر میں دنیا کی توجہ حاصل کی تھی جب اس نے آٹھویں جماعت میں ایک اسائنمنٹ مکمل کیا تھا جو وائرل ہوا۔

پراکرتی نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے اسپرٹ آف دی یونین 51 میں شرکت کی جہاں اس نے یو اے ای کی قیادت اور عوام کے نام ایک مبارک باد پیش کرتے ہوئے خط لکھا جسے خوب سراہا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پراکرتی نے اس خط کو نیپالی سفارت خانے تک پہنچایا، جہاں غیر معمولی خطاطی کے اعتراف میں نیپالی مسلح افواج نے بھی اسے اعزاز سے نوازا۔

مزید خبریں :