26 اپریل ، 2025
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض بھارتی افواج نے وادی کے مختلف اضلاع سے 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کا بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے۔ بھارتی فوج نےآزادی پسند کشمیریوں کے مزید 5 گھر تباہ کردیے۔گزشتہ روز سےکشمیریوں کے تباہ کیےجانے والےگھروں کی تعداد7 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلوامہ،کلگام اور شوپیاں میں کشمیریوں کےگھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کیا گیا۔
بھارتی فوج نے وادی کے مختلف اضلاع سے 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی فوج نے صرف ضلع اسلام آباد سے 175 سے زیادہ کشمیری نوجوان گرفتار کیے۔