Time 27 اپریل ، 2025
پاکستان

پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق
فائل فوٹو۔۔

پشاور کے علاقے  پھندو میں ایک گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق پشاور  علاقے پھندو میں جمیل چوک کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج تھانہ پھندو میں درج کرلیا ہے جس میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق مقتولین شادی سے واپس جا رہے تھے جب راستے میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

مزید خبریں :