Time 27 اپریل ، 2025
جرائم

کراچی: موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

کراچی: موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
گرفتار پولیس اہلکار نے ستمبر2024 میں تھانہ عید گاہ کی حدود سے125 موٹرسائیکل چوری کی تھی__فوٹو: فائل

کراچی میں سول اسپتال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

پولس حکام کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث پولیس اہلکار کو عید گاہ پولیس نے گرفتارکیا، گرفتار پولیس اہلکار تھانہ گارڈن میں تعینات تھا اور کچھ عرصہ قبل پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔

گرفتار پولیس اہلکار نے ستمبر 2024 میں تھانہ عید گاہ کی حدود سے 125 موٹرسائیکل چوری کی تھیں، گرفتار پولیس اہلکار نے موٹرسائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

 موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ تھانہ عید گاہ میں ہی درج تھا، ملزم پولیس اہلکار گارڈن ہیڈ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا، مزید تفتیش کے لیے ملزم کو اے وی ایل سی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دیگر کارروائیوں میں مزید دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن  کی شناخت سلمان اسحاق اور زین کے ناموں سے ہوئی، ملزم زین نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ماہ رمضان میں کولڈ ڈرنک ڈپو میں ڈکیتی کی تھی۔  ملزمان دو موبائل فون اور ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے جبکہ ملزم سلمان اسحاق خاتون کا موبائل فون چوری کرنے میں ملوث ہے۔

مزید خبریں :