Time 27 اپریل ، 2025
پاکستان

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی ہیٹ ویو کی صورتحال رہے گی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بیشتر میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو جاری رہے گی جس کے سبب درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح لسبیلہ، نواب شاہ، خیر پور، تربت،لاڑکانہ، جیکب آباد میں 46، لاہور اور ملتان میں 41، کراچی اور پشاور میں 39، اسلام آباد میں 35، کوئٹہ اور مظفر آباد میں 33 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :