Time 26 اپریل ، 2025
پاکستان

سندھ کے بیشترمقامات 30 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے: محکمہ موسمیات

سندھ کے بیشترمقامات  30 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے: محکمہ موسمیات
کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے/ فائل فوٹو 

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز  موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشترمقامات  30 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں آئندہ 3 روز  موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور اس دوران شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے اور اتوار کو درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

اس کے علاوہ قمبرشہدادکوٹ، دادو، جیکب آباد اور  کشمورمیں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کاامکان ہے جب کہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں دن کادرجہ حرارت معمول سے4 سے 6 ڈگری  سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :