27 اپریل ، 2025
بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ کی فلم کا ڈانسر فلم کی شوٹنگ کے بعد دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے گاؤں سنگم مہولی میں اداکار رتیش دیش مکھ کی آنے والی فلم 'راجا شیواجی' کی شوٹنگ جاری تھی جہاں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے گانے کی شوٹنگ کا سلسلہ جاری تھا کہ کوریوگرافر ٹیم کا سوربھ شرما نامی ڈانسر گانے کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد کرشنا دریا میں ہاتھ دھونے گایا جہاں اس نے دریا میں تیراکی کا فیصلہ کیا۔
تاہم دریا کے پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث وہ خوب کو سنبھال نہ سکا اور دریا میں ڈوب گیا جس کی لاش کو تلاش کرنے کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا اور 2 دن بعد ڈانسر کی لاش کو دریا سے نکالا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈانسر کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور کیس کی مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔