27 اپریل ، 2025
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 17ویں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پشاور زلمی کی ٹیم 15ویں اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پشاور زلمی کے حسین طلعت 39 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ محمد حارث نے 17 اور بابر اعظم نے 12 رنز اسکور کیے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف نے 5 جبکہ خرم شہزاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔
کوئٹہ کے مارک چیپمین 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سعود شکیل اور کوشل مینڈس نے 32 ،32 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کے الزاری جوزف نے 3 اور صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔