Time 27 اپریل ، 2025
کھیل

پی ایس ایل 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیےگئے

پی ایس ایل 10 کے 2 میچ  ری شیڈول کر دیےگئے
فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یکم مئی کو ملتان کا میچ لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ یکم مئی کو  ملتان سلطانز اور کراچی کنگز لاہور میں مد مقابل ہوں گی، میچ کا آغاز سہہ پہر تین بجے ہوگا۔

اس سے قبل یہ میچ ڈے میں ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔ قذافی اسٹیڈیم میں یکم مئی کو ڈبل ہیڈر ہوگا۔ یکم مئی کو رات میں لاہور قلندرز  اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان بھی میچ ہوگا۔

11 مئی کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ملتان میں ہوگا۔ یہ میچ 10 مئی کو ڈے میں ملتان میں شیڈول تھا۔ شیڈول میں تبدیلی کئی بار مشاورت کے بعدکی گئی۔

تبدیلی کا فیصلہ آپریشنل آسانی اور حالیہ ہیٹ ویو کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ  یکم مئی کو ملتان کے میچ کے ٹکٹ واپس کر دیے جائیں گے جب کہ لاہور میں یکم مئی کے ٹکٹ ہولڈر اب ڈبل ہیڈر انجوائے کریں گے۔ ملتان میں 10 مئی کے میچ کے ٹکٹ 11 مئی کو کارآمد ہوں گے۔

مزید خبریں :