Time 28 اپریل ، 2025
دنیا

لندن: پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث ایک شرپسند گرفتار

لندن: پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث ایک شرپسند گرفتار
 بھارتی شرپسندوں نے جمعے کو ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کے دوران عمارت کے شیشے توڑ دیے تھے اور عمارت پر سرخ رنگ پھینکا تھا/فوٹو غیر ملکی میڈیا  

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

 بھارتی شرپسندوں نے جمعے کو ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کے دوران عمارت کے شیشے توڑ دیے تھے اور عمارت پر سرخ رنگ پھینکا تھا جب کہ نازیبا حرکات کرنے پر میٹروپولیٹن پولیس نے جمعے کو 2 بھارتی شہریوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔

 پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے حملے کی تفصیلات سے پولیس کو آگاہ کردیا ہے، لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی تھی۔

تاہم اب بتایا جارہا ہےکہ  ہائی کمیشن پر حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ معاملہ برطانوی دفتر خارجہ کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے، ہائی کمیشن کو سکیورٹی فراہم کرنا برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت برطانیہ سے اپیل ہے کہ ذمہ داران کو پکڑ کر سزا دی جائے۔

مزید خبریں :