28 اپریل ، 2025
80 کی دہائی میں ہدایت کار فیروز خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دیاون کا ایک مشہورِ زمانہ تنازع تھا جو آج تک مداح نہیں بھولے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے خود اداکارہ مادھوری ڈکشت نے بھی ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا، اس وقت اداکارہ کی عمر 20 سال اورونود کھنہ 41 برس کے تھے۔
متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق 1988 کی اس فلم میں ایک غیر اخلاقی سین عکسبند ہورہا تھاجس نے تنازع کو جنم دیا، شوٹنگ کے دوران ونود کھنہ اپنا آپا کھو بیٹھے اور ہدایتکار کے 'کٹ' کہنے کے باوجود سین جاری رکھا۔
ونود کھنہ سین ختم ہوجانے کے بعد 5 منٹ تک مادھوری کو بوسہ دیتے رہے جس پر اداکارہ سیٹ سے روتی ہوئی چلی گئی تھیں۔
بعدازاں ونود کھنہ نے مادھوری ڈکشت سے معافی بھی مانگی تاہم اس واقعے کے بعد ہدایتکار کو فلم سے اس سین کو ہٹانے کے لیے قانونی نوٹس موصول ہوا لیکن اس کا تصفیہ کر دیا گیا۔
اداکارہ کو فلم کے لیے تقریباً ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا۔ ایک پرانے انٹرویو میں، مادھوری نے اس واقعے سے متعلق بتایا کہ وہ یہ فلم کرکے پچھتائیں۔