28 اپریل ، 2025
لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کا کہنا ہےکہ یہ موسم پی ایس ایل کے لیے اچھا ہے، لوگوں نے گرمی کا شوشا زیادہ چھوڑا ہوا ہے، اگر کوئی گرم موسم کی بات کرے تو یہ صرف معذرت ہوسکتی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ ہم نے تین میچز جیتے ہیں تین ہارے ہیں جس سمت میں جا رہے ہیں اس سے مطمئین ہیں۔ ہم سب اکٹھے مل کر کھیل رہے ہیں اور حریف ٹیموں کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ پچز کے بارے باتیں سن رہا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ پچز میں بولروں کے لیے بھی کچھ ہونا چاہیے۔ مشکل پیش آنے کے باوجود 170 سے زائد رنز بن رہے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ ڈومیسٹک میں بھی گرین پچز ہونی چاہئیں تاکہ فائدہ ہو، جیسی پچز بن رہی ہیں ہمیں اس کا فائدہ ہوگا ایک جگہ پر میچز ہونے سے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے لیے ہر اسٹیڈیم میں کراؤڈ آتا ہے، اس سے ہمیں خوشی ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رشاد حسین باصلاحیت ہے اس کا مستقبل روشن ہے، عامر اچھے بولر ہیں وہ ہر کنڈیشنز میں بولنگ کرنا جانتے ہیں، ایک پلیئر کی وجہ سے ٹیم نہیں بنتی ساری ٹیم کو مل کر کھیلنا پڑتا ہے۔