29 اپریل ، 2025
اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
جیو نیوز کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کےلیے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔
عالمی بینک کے مطابق رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کےلیے 78 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کےلیے 30 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے صوبے میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔