Time 29 اپریل ، 2025
دنیا

حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان

حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور  بھاری جرمانوں کا اعلان
بغیر اجازت حج کرنے یا ایسی کوشش کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا: اعلامیہ/ فائل فوٹو

سعودی وزارت داخلہ  نے  حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور  بھاری جرمانوں کا اعلان کردیا۔

 سعودی وزارت داخلہ  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا  ایسی کوشش کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا جب کہ  وزٹ ویزہ ہولڈر کو ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حج سیزن کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزےپر داخل ہونے پر 20 ہزار ریال  اور غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک  لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق  خلاف ورزی پر سہولت کاروں کو ڈی پورٹ اور 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہوگی جب کہ زائرین کی غیر قانونی نقل و حمل کی صورت میں گاڑی ضبط کی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ جرمانے یا سزا کے خلاف 30 دن میں اپیل اور 60 دن میں عدالت میں درخواست دائر کی جاسکے گی۔

مزید خبریں :