Time 29 اپریل ، 2025
پاکستان

بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان پوری قوت سے جواب دے گا: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ  بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔

وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی نے  جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس دوران   پاک بھارت کشیدگی، مسئلہ فلسطین اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‏مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہوجائے گا۔


مزید خبریں :