30 اپریل ، 2025
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پوپ بنایا جائے۔
گزشتہ دنوں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ وہ وہ کسے پوپ دیکھنا چاہتے ہیں؟ اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں پوپ بننا چاہوں گا، یہ میری اولین ترجیح ہوگی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ترجیح تونہیں تاہم ایک کارڈینل نیویارک میں بھی ہیں جوبہت اچھے ہیں۔
واضح رہے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا انتخاب اگلے ماہ ہوگا اور اس کے لیے دنیا بھر سے 135 کارڈینلز اگلےماہ ویٹی کن میں جمع ہوں گے۔