Time 30 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

بھارتی ڈیزائنر کا رانی مکھرجی کی خفیہ شادی سے متعلق انکشاف

بھارتی ڈیزائنر کا رانی مکھرجی کی خفیہ شادی سے متعلق انکشاف
برسوں ڈیٹنگ کی قیاس آرائیاں سامنے آنے کے بعد اداکارہ رانی مکھرجی اور آدتیہ چوپڑا نے 21 اپریل 2014 کو اٹلی میں خفیہ طور پر شادی کی تھی/ فائل فوٹو

بھارت کے مشہور ڈیزائنر سبیاساچی نے بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی خفیہ شادی کے رازوں سے پردہ اٹھادیا۔

برسوں ڈیٹنگ کی قیاس آرائیاں سامنے آنے کے بعد اداکارہ رانی مکھرجی اور آدتیہ چوپڑا نے 21 اپریل 2014 کو اٹلی میں خفیہ طور پر شادی کی تھی جس کی تصاویر بھی آج تک سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر نہیں کی گئیں۔

بعد ازاں جوڑے کے ہاں بیٹی ادیرا کی پیدائش 2015 میں پیدا ہوئی تھی۔

بھارتی ڈیزائنر کا انکشاف

حال ہی میں رانی مکھرجی کا عروسی لباس ڈیزائن کرنے والے اور بھارت کے مشہور  ڈیزائنر  سبیا ساچی نے شادی سے متعلق چند معلومات شیئر کی ہیں۔

یوٹیوب چینل پر دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سبیاساچی سے بالی وڈ کی سب سے مزے کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا ؟

اس پر ڈیزائنر نے جواب دیا، مجھے سب سے زیادہ رانی مکھرجی  کا سوٹ ڈیزائن کرنے میں مزہ آیا جس کی تصاویر بھی انہوں نے کبھی جاری نہیں کیں لیکن درحقیقت یہ ایک دیوانہ وار شادی تھی، ادتیہ چوپڑا ، کرن جوہر اور میں بہت افراتفری کا شکار تھے لیکن رانی مکھرجی بہت پرسکون تھیں۔

سبیا ساچی نے انکشاف کیا ہے کہ رانی مکھرجی نے اپنی شادی کا لباس بنانے کے لیے صرف ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی تھی، رانی میرے پاس شادی سے چند روز قبل لنچ کیلئے آئی تھیں جس  دوران اس نے بتایا کہ اس کی شادی ہو رہی ہے۔

اس پر میں نے اس سے پوچھا کہ میرے پاس (لباس کی تیاری ) کیلئے کتنا وقت ہے؟  اور اس نے کہا ایک ہفتہ، مجھے ایک ہفتے میں سب کچھ کرنا تھا، کم وقت میں کسی لباس کی تیاری ڈیزائنر کو  بھی مزہ دیتی ہے۔

مزید خبریں :