30 اپریل ، 2025
رہ نما تحریک خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہےتویہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا اور نیا ملک بنے گا، بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے۔
رہنما تحریک خالصتان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں خالصتان ریفرنڈم کی تحریک ڈالے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے لیے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے، بھارتی فوج کا ہم مقابلہ کریں گے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ مقبوضہ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریا میں وال چاکنگ ہونا شروع ہوگئی ہے، وال چاکنگ میں کہا گیا ہے کہ سکھ پاکستان کے خلاف نہ لڑیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اپنے ایک ویڈیو بیان میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا تھا کہ 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی فوج کو پنجاب سے گزرکر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔