30 اپریل ، 2025
لاہور میں گیس سلنڈر کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے3 کمسن بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
راوی روڈ پر ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 3 کمسن بچے اور 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ زینب، 5 سالہ فریال، 6 سالہ ابراہیم، 25 سالہ نصرت اور 40 سالہ سمیعہ شامل ہیں۔ پانچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
پولیس کے مطابق سلنڈر کی دکان تین منزلہ عمارت کے نچلے حصے میں بنائی گئی تھی اور بدقسمت خاندان تین منزلہ مکان میں ہی رہائش پذیر تھا۔
دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ، زخمیوں میں بھی دو بچے شامل ہیں۔