Time 01 مئی ، 2025
دنیا

پہلگام حملےکے چندگھنٹوں بعد حملہ آوروں کے نام کیسے سامنے آئے؟ بھارت میں بھی سوالات اٹھنے لگے

پہلگام حملےکے بعد سکیورٹی ناکامی پربھارت میں بھی سوالات اٹھنے لگے ۔

پہلگام حملےمیں مارےگئے افراد میں ریاست گجرات کے شیلیش بھائی کلاٹھیا بھی شامل تھے، شیلیش کی بیوہ نے بھارتی وزیر سی آر پاٹل کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا آپ کےپاس بہت سی وی آئی پی کاریں ہیں لیکن وہاں تو نہ کوئی فوجی تھا اور نہ ہی کوئی میڈیکل ٹیم تھی۔

بھارتی صحافی اورکشمیرامورکی ماہر انورادھا بھسین نے کہاکہ واقعہ دنیاکے سب سے زیادہ فوجی زون میں پیش آیا، اس لیے بڑے سوالات اٹھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا سوال یہ ہےکہ حملےکےچندگھنٹوں بعد ہی مبینہ حملہ آوروں کے نام کیسے منظرِ عام پر آئے؟سکیورٹی فورسزکوپہنچنے میں وقت لگا لیکن چندہی گھنٹوں میں حملہ آوروں کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں، تحقیقات زیادہ قابل اعتبار نہیں لگتیں۔

ماہر سکیورٹی امور امیتابھ مٹو نے کہا کہ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، کسی بھی صورت یہ سکیورٹی میں بڑی کوتاہی تھی۔

مزید خبریں :