01 مئی ، 2025
پاکستانی جڑواں بہنیں اداکارہ ایمن اور منال خان کے ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہو رہے ہیں۔
حال ہی میں دونوں کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات ہوئیں، معاذ اور صبا کا نکاح پہلے ہی ہوچکا تھا ، جب کہ اب مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریبات ہوئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
منال خان نے ولیمے کی تقریب کےلیے سنہری میکسی کا انتخاب کیا جس پر نفیس چمکدار کام، دبکا، سیکوئنز اور خوبصورت کڑھائی کی گئی تھی، اس خوبصورت لباس کے ساتھ منال نے اپنے ولیمے کا ڈائمنڈ جیولری سیٹ پہنا، جب کہ بالوں کو ہائی پونی ٹیل میں باندھا اور ہلکے میک اپ سے قدرتی حسن کو مزید نکھارا۔
دوسری جانب ایمن خان نے منٹ گرین سلک لباس زیب تن کیا جس پر نفیس دبکا ورک اور ہلکی کڑھائی کی گئی تھی، ایمن نے کھلے بالوں کا انتخاب کیا۔ تقریب میں دونوں بہنوں نے اپنی بھابھی صبا معاذ خان کے ساتھ خوشگوار انداز میں تصاویر کھنچوائیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
لیکن سوشل میڈیا صارفین نے منال اور ایمن کے دلہن صبا جیسے لباس پر اعتراض کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
صارفین کے مطابق دلہن کا یہ خاص دن ہوتا ہے جس میں صرف اسے ہی توجہ کا مرکز ہونا چاہیے، کچھ تبصرے ملاحظہ کیجیے:
اس کے علاوہ اداکاراؤں کے کچھ مداحوں نے ناقدین کا جواب بھی دیا اور کہا کہ یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے ، اس میں کسی کو کچھ بولنے کا کویہ حق نہیں۔