Time 01 مئی ، 2025
دنیا

پاکستانی فضائی حدودکی بندش، ائیرانڈیا نے نقصان کی تلافی کیلئے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا

پاکستانی فضائی حدودکی بندش، ائیرانڈیا نے نقصان کی تلافی کیلئے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا
فوٹو: فائل

بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا نے پاکستانی فضائی حدود بند ہونے پر نقصان کی تلافی کے لیے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق خط میں کہا گیا ہےکہ  پاکستانی فضائی حدود کی پابندی ایک سال رہی تو ائیرلائن کو 60 کروڑ ڈالر نقصان ہوگا۔

ائیر انڈیا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ہونے والے نقصان کی تلافی کی جائے۔

ائیر انڈیا نے بھارتی حکومت سے اقتصادی نقصان کے تناسب سے سبسڈی ماڈل کے لیے کہا ہے۔

خیال رہےکہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیرانڈیا سمیت دیگر بھارتی ائیرلائنز کو طویل سفر کے باعث زیادہ اخراجات اٹھانا پڑ رہے ہیں اور مسافروں کو بھی تاخیر کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کو روزانہ 20کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوتا ہے، شمالی امریکا، یورپ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے بھارتی طیارے طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ائیرلائنز کی پروازوں کے دورانیے میں 2 سے 4 گھنٹےکا اضافہ ہوگیا ہے۔

طویل روٹ کی وجہ سے مسافر متاثر ہوتے ہیں، پروازوں میں تاخیر ہوتی ہے اور اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔

اخراجات میں اضافے کے علاوہ بھارتی ائیرلائنز کے عملےکو ڈیوٹی ٹائم میں اضافے اور آرام میں کمی کی مشکلات بھی کا سامناہے۔

مزید خبریں :