Geo News
Geo News

Time 03 مئی ، 2025
پاکستان

واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب، فضا پاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھی

لاہور: پاک بھارت واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پرجوش تقریب ہوئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، واہگہ بارڈر کی فضا تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ 

دوران تقریب  حاضرین کے پاکستان زندہ باد کے نعروں نے جوانوں کا جوش بڑھا دیا۔

پنجاب رینجرز کے جوانوں کے ساتھ پریڈ میں خواتین اہلکار بھی نمایاں رہیں۔ پنڈال میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار  رہی۔ تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت  کی۔

شہریوں نے تالیاں بجا کر اور نعرے لگاکر اپنے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا اور ان کے لہو کو گرمایا۔

مزید خبریں :