Time 03 مئی ، 2025
انٹرٹینمنٹ

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمدکمال پاشا انتقال کرگئے

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمدکمال پاشا انتقال کرگئے
فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمدکمال پاشا انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق محمد کمال پاشا طویل عرصہ سے بیمار  تھے اور اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمد کمال پاشا نے 300 سےزائد فلمیں لکھیں۔

محمد کمال پاشا پاکستان فلم انڈسٹری کے اولین ڈائریکٹر اور پروڈیوسر انور کمال پاشا کے بیٹے اور اردو کے نامور ادیب اور شاعر حکیم احمد شجاع کے پوتے تھے۔

 محمدکمال پاشا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کی تھی۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی نے اسپتال میں مصنف کی عیادت کی  تھی اور انہیں خیرسگالی کے طور پر 5 لاکھ روپے کا چیک اور گل دستہ پیش کیا تھا۔

مزید خبریں :