Geo News
Geo News

Time 04 مئی ، 2025
پاکستان

پاکستان کے بروقت اقدام سے بھارتی پروپيگنڈا بے نقاب ہوگیا

پاکستان نے بروقت اقدام سے بھارتی پروپيگنڈا بے نقاب کردیا اور  آزاد کشمیر کے علاقوں میں دہشت گردوں کے کیمپ کے الزامات کے بخیے اُدھیڑ دیے۔

پاکستان نے غیر ملکی اور ملکی  میڈيا کو ان علاقوں کا دورہ کرادیا جن کے بارے میں بھارتی میڈيا نے دعویٰ کیا  کہ وہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں۔

پاکستان نے ملکی و غیر ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کروا کے بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا۔

ملکی و غیر ملکی میڈیا کو جن علاقوں کا دورہ کرایا گیا ان میں کیل، سردی، دودھنیال، اٹھ مقام، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ شامل ہیں۔

میڈیا کو آج بھی ان علاقوں کا دورہ کرایا جائےگا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے جن علاقوں میں بھارتی میڈيا دہشت گرد ٹھکانوں کا پروپیگنڈا کررہا ہے ، بھارت وہاں پر جارحیت کی کوشش کرسکتا ہے۔