Time 04 مئی ، 2025
دلچسپ و عجیب

اسکوٹر چلاتے بیل کی وائرل ویڈیو نے سب کو دنگ کردیا

بھارت میں ایک آوارہ بیل کی اسکوٹر چلانے کی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا۔

اسکوٹر چلانے کے شوقین افراد کو تو دیکھا ہی ہوگا، لیکن کیا آپ نے کسی جانور کو اسکوٹر چلاتے دیکھا ہے؟ جی بلکل بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر رشیکیش میں ایک بیل نے اسکوٹر چلا کر سب کو حیران کردیا۔

بھارت میں آوارہ بیل سڑکوں پر آزاد گھومتے ہیں، جن کے باعث اکثر حادثات بھی رونما ہوتے ہیں، کبھی یہ کسی ٹریفک سے ٹکرا جاتے ہیں تو کبھی یہ عوام کو ٹکر مار دیتے ہیں جس حوالے سے ویڈیوز بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر ایک آوارہ بیل کی ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بیل کسی گلی سے گزر رہا ہے اور اس نے گلی میں موجود اسکوٹر پر سوار ہونے کی کوشش کی تو اتنی ہی دیر میں اسکوٹر چل پڑا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیل اسکوٹر پر سوار ہے جو آگے جا کر تھوڑے ہی فاصلے پر ایک دیوار سے ٹکرا کر گرپڑا جس کے بعد بیل بھی مزے سے چلتا بنا۔

مزید خبریں :