Time 05 مئی ، 2025
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کی بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت کر دی۔

 ایوان وزیراعلیٰ کے مطابق حالیہ کشیدگی کے بعدبھارت سے پاکستانی مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑ کر واپس بھیج دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرانسپلانٹ اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا پنجاب میں علاج یقینی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکم دیا کہ بھارت سے ادھورے علاج کے ساتھ آنے والے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید خبریں :