08 مئی ، 2025
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہےکہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی ہے۔
امریکی میڈیا کو دیے انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امن پسند قوم ہیں لیکن ہم وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ دیرینہ تنازعہ کشمیر حل کرائیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے قیام میں مدد کی پیشکش کر دی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ پاکستان اور بھارت دونوں کو اچھی طرح جانتے ہیں، دونوں سے اُن کی بنتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں میں معاملات سنبھل جائیں۔