Time 08 مئی ، 2025
دنیا

پاکستان سے منہ کی کھانے پر بھارت کو کتنے روپے مالیت کے جنگی طیاروں کا نقصان ہوا؟

پاکستان سے منہ کی کھانے پر بھارت کو کتنے روپے مالیت کے جنگی طیاروں کا نقصان ہوا؟
دستیاب معلومات کے مطابق بھارت کے تین جدید رافیل طیارے تباہ ہوئے، جن کی فی طیارہ قیمت 288 ملین ڈالر (تقریباً 80.6ارب پاکستانی روپے) تھی__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

بھارت کو پاکستان پر کیے گئے حالیہ جارحانہ آپریشن ’سندور‘ کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس نقصان میں مجموعی طور پر 956 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 267 ارب روپے) کے جنگی طیارے تباہ ہو گئے، پاکستان ائیر فورس نے 3 رافیل، ایک Su-30MKI اور ایک MiG-29 طیارہ تباہ کر ڈالا۔

 دستیاب معلومات کے مطابق بھارت کے 3 جدید رافیل طیارے تباہ ہوئے جن کی فی طیارہ قیمت 288 ملین ڈالر (تقریباً 80.6 ارب پاکستانی روپے) تھی۔

 اس کے علاوہ ایک Su-30MKI طیارہ بھی تباہ ہوا جس کی مالیت 62 ملین ڈالر (تقریباً 17.4 ارب روپے) بتائی گئی ہے جب کہ ایک MiG-29 طیارہ بھی مار گرایا گیا جس کی قیمت 30 ملین ڈالر (تقریباً 8.4 ارب روپے) کے لگ بھگ ہے۔

پاکستانی فضائیہ نے بھارت کی اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے فضائی حملے کو نہ صرف مؤثر انداز میں ناکام بنایا بلکہ دشمن کے قیمتی طیارے بھی تباہ کردیے۔

مزید خبریں :