Geo News
Geo News

Time 09 مئی ، 2025
پاکستان

ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور

ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور
ایران کے سرکاری میڈیا کےمطابق عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی سے پیدا سکیورٹی امور پربات کی__فوٹو: فائل

ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کےمطابق عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی سے  پیدا سکیورٹی امور پربات کی جب کہ اس دوران عباس عراقچی نے زوردیا کہ دونوں فریق صورتحال مزید کشیدہ ہونے سے روکیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر،مشیر قومی سلامتی امور اور وزیرخارجہ سےملاقات کی اور امید ظاہر کی پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی کم ہوگی۔