Time 10 مئی ، 2025
دنیا

ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا سیخ پا

ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا سیخ پا
اسکرین گریب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب  سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا۔

پاکستان کے حوالے سے مخالفانہ  باتیں کرنے کے حوالے سے معروف بھارتی اینکر پرسن نے ٹرمپ کے اعلان کے فوراً بعد ٹی وی پر کہا کہ امریکی صدر کی جاب سے تجاوز کیا گیا ہے۔

ارنب گوسوانی نے کہا کہ جب بھارت نے امریکی ثالثی پر رضامنی ظاہر ہی نہیں کی تو ٹرمپ کیسے جنگ بندی کا دعویٰ کردیا۔

ارنب گوسوامی نے کہا کہ امریکی صدر کو زمینی صورتحال کا نہیں پتا، کچھ دن قبل تک تو وہ کہہ رہے تھے کہ ان کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں۔

ارنب گوسوامی نے کہا کہ انہیں امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر سخت اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا چینل ٹرمپ کے بیان کے بجائے اس بیان کو نشر کرے گا جو بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔


مزید خبریں :