Time 12 مئی ، 2025
دنیا

حماس نے امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہرکردی

حماس نے امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہرکردی
فائل فوٹو۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں یرغمال امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہرکردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور امریکا کےدرمیان جنگ بندی پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد حماس نے غزہ میں یرغمال امریکی قیدی ایڈن الیگزینڈر کی رہائی پر آمادگی ظاہرکردی جو ممکنہ طور پر غزہ میں قید آخری امریکی شہری ہیں۔ 

اس حوالے سے حماس رہنما ڈاکٹرخلیل الحیہ نے کہاکہ حماس نے امریکی قیدی کی رہائی پرآمادگی ظاہرکردی ہے جبکہ حماس کی جانب سے امدادی گزرگاہوں کو کھولنے کی حمایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب حماس امریکا مذاکرات پراسرائیل نےتحفظات کا اظہار کیا ہے۔


مزید خبریں :