Time 12 مئی ، 2025
دنیا

بھارت میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی انتہا پسندوں کا حملہ

بھارتی شہر حیدرآباد میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی کے انتہا پسندوں نے حملہ کیا ہے۔

بھارتی شہر حیدر آباد میں واقع مشہور کراچی بیکری پر بے جے پی کے انتہاپسندوں نے حملہ کیا اور بیکری کو نقصان پہنچایا۔ 

انتہا پسندوں نے پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

پہلگام حملے کے بعد اس مشہور بیکری کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے پہلے آندھرا پردیش میں کراچی بیکری کی ایک شاخ کے باہر بھی احتجاج کیا گیا تھا۔

 بیکری مالکان کا کہناہے کہ اُن کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں اور یہ نام تقسیمِ ہند کے وقت اُن کے خاندان کی ہجرت سے جڑی تاریخی پہچان کی علامت ہے۔


مزید خبریں :