Time 12 مئی ، 2025
دنیا

نریندر مودی قوم سے خطاب میں آف کلر نظر آئے، پاکستان پر روایتی الزامات کو دہرایا

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کیا لیکن وہ آف کلر نظر آئے۔

نریندر مودی نے اپنی تقریر میں پہلگام واقعے کو ظلم قرار دیا اور پاکستان پر روایتی الزامات کو دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ نیو نارمل یہ ہے کہ بھارت خود پر حملے کا فوری جواب دے گا، پانی اور خون ساتھ نہیں بہہ سکتے، تجارت، مذاکرات اور دہشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

ان کا کہنا تھاکہ اگر پاکستان سے مذاکرات ہوئے تو دہشت گردی کے خاتمے پر ہوں گے اور اور کشمیر پر بات ہوگی تو وہ آزاد جموں و کشمیر پر ہوگی۔ 

مودی نے یہ جھوٹا بیانیہ بھی دہرایا کہ جنگ بندی پاکستان کی درخواست پر عمل میں آئی اور کہاکہ ایٹمی حملے کی دھمکی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا تھاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔

انہوں نے بتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔

امریکی صحافی کا کہنا تھاکہ امریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور ترک حکام سے رابطہ کیا، سعودی اورترک حکام سے رابطے کے بعد سفارتی طریقے سے معاملہ حل ہوا اور سیزفائر ممکن ہوا۔

بھارت کے سینیئر صحافی سدھارتھ ورادا راجن نے بھی انکشاف کیا کہ نریندرمودی لوگوں کو گمراہ کرنےمیں ماہر ہیں، جیسے وہ پاکستان پرالزام دے رہے ہیں کہ جنگ رکوانے کیلئے پاکستان بھاگا بھاگا امریکا کے پاس گیا لیکن حقیقت میں بھارت نے ایسا کیا تھا۔

مزید خبریں :