Time 13 مئی ، 2025
کھیل

محمد شامی بھی بھارتی میڈیا کی فیک نیوز پر برس پڑے

محمد شامی بھی بھارتی میڈیا کی فیک نیوز  پر  برس پڑے
فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی بھی بھارتی میڈیا کی فیک نیوز  پر  برس پڑے۔

محمد شامی نے بھارتی نیوز ویب سائٹ کی شائع کردہ فیک نیوز کا اسکرین شاٹ لےکر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

بھارتی صحافی نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بعد محمد شامی کی ٹیسٹ کرکٹ  سے ریٹائرمنٹ کی خبر دی تھی۔

محمد شامی بھی بھارتی میڈیا کی فیک نیوز  پر  برس پڑے

محمد شامی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر بھارتی صحافی کو طنزیہ مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ 'بہت اچھے مہاراج، اپنی نوکری کے دن بھی گن لوکتنے دن رہ گئے، ہمارا بعد میں دیکھ لینا۔

محمد شامی کا کہنا تھا کہ آپ جیسے لوگوں نے ہمارے مستقبل کا ستیاناس کیا ہوا ہے،کبھی تو اچھا بول لیا کرو۔

محمد شامی نے مزید لکھا کہ معذرت کے ساتھ، یہ آج کی سب سے خراب اسٹوری ہے۔

مزید خبریں :