Time 14 مئی ، 2025
کاروبار

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
فوٹو: فائل

اسلام آباد: کے الیکٹرک نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کےلیے فی یونٹ بجلی 5 روپے 2 پیسے سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

 فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 6 ارب 79 کروڑ روپے کے ریلیف کا تخمینہ ہے۔

کے الیکٹرک نے ساتھ ہی مکمل ریلیف صارفین کو منتقل نہ کرنے کی بھی درخواست کر دی۔ 

کے الیکٹرک نے نیپرا سے درخواست  کی ہے کہ کے الیکٹرک کی پاور پلانٹس کے اسٹارٹ اپ سمیت مختلف مدوں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی کی رقم زیر التوا ہے جس میں سے نیپرانے نومبر سے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس میں سے 9 ارب 40 کروڑ روپے الگ کر لیے ہیں اور یہ رقم کراچی کے صارفین کو نومبر سے جنوری تک ملنے والے ریلیف سے کاٹی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے درخواست میں مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ریلیف سے بھی رقم کٹوتی کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کی مختلف7 کاروباری تنظیمیں کے الیکٹرک کے مطالبے پر نیپرا کی طرف سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کے ریلیف میں کٹوتی کی مسلسل مخالفت کر رہی ہیں۔

ان کا مؤقف رہا ہے کہ پاور پلانٹس کے اسٹارٹ اپس کے خرچے صارفین پر نہیں ڈالے جا سکتے ۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 22 مئی کو سماعت کرے گی۔

مزید خبریں :