Time 14 مئی ، 2025
پاکستان

اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کی تزئین وآرائش اور مرمت نہ ہونے پرپھٹ پڑے

اراکین قومی اسمبلی  پارلیمنٹ لاجز کی تزئین وآرائش اور مرمت نہ ہونے پرپھٹ پڑے
ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو رفع دفع کرنےکی بجائے سی ڈی اے کو رفع دفع کردیں: پی پی رہنما نوید قمر/ فائل فوٹو

اسلام آباد: اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجزکی تزئین و آرائش اورمرمت نہ ہونے پرپھٹ پڑے۔

قومی اسمبلی کے  اجلاس کے دوران اراکین قومی اسمبلی  نے  پارلیمنٹ لاجزکی تزئین وآرائش اورمرمت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر  نے کہا کہ سی ڈی اے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتا ہے جب کہ اس دوران شازیہ ثوبیہ سومرو نے صفائی سمیت دیگر مسائل حل نہ کیے جانے کا شکوہ کیا۔

ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ  کا کہنا تھا کہ سی ڈی اےکی کارکردگی انتہائی ناقص ہے،  ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے پارلیمنٹ لاجز کو معطل کیاہے جب کہ پارلیمنٹ لاجز کے مسائل کے حل کےلیے نئے ٹینڈرز جاری ہونگے۔

اس موقع پر پی پی رہنما نوید  قمر   نے کہا کہ  ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو رفع دفع کرنےکی بجائے سی ڈی اے کو رفع دفع کردیں، اس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے جواب دیا کہ سی ڈی اے نے 5سال میں پارلیمنٹ لاجز کی دیکھ بھال پر 90کروڑ سے زائد خرچ کیے ہیں۔

مزید خبریں :