15 مئی ، 2025
سندھ یونیورسٹی گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں۔
گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات کی جانب سے انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا گیا۔
طالبات نے یہ احتجاج ہاسٹل میں اچھا کھانا اوردیگر سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث کیا۔
اسی حوالے سے یونیورسٹی رجسٹرار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہاسٹل کی منتظمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور طالبات کے الزام پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔