Time 15 مئی ، 2025
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی نے عمران خان اور حکومت کے درمیان ڈیل کی خبروں کو مسترد کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے عمران خان اور حکومت کے درمیان ڈیل کی خبروں کو مسترد کردیا
کس چیز کی ڈیل ہوگی، عمران خان ناجائز اور ناحق جیل میں ہیں، سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر کی صحافیوں سے گفتگو/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کردی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرہر نے کہا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں آفر دی جس کا ہم نے خیر مقدم کیا اور کہا کہ عمران خان سے پوچھیں گے، پارٹی سے پوچھیں گے پھر بات کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اندر کی بات کو باہر کبھی شیئر نہیں کیا، ان کے بچے سامنے آئے، بانی پی ٹی آئی کے بچے حالات سے باخبر ہیں، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں، بچوں نے بھی کہہ دیا کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کسی صورت ڈیل نہیں ہوگی، کس چیز کی ڈیل ہوگی، عمران خان ناجائز اور ناحق جیل میں ہیں، سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کرتا ہوں البتہ سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :