Time 16 مئی ، 2025
دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کے معاملے پر روسی صدر سے جلد ملاقات کرنے کے خواہاں

ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کے معاملے پر روسی صدر سے جلد ملاقات کرنے کے خواہاں
دیکھتے ہیں روس یوکرین مذاکرات میں کیا ہوتا ہے، جتنا جلد ممکن ہوا روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کروں گا: امریکی صدر۔ فوٹو فائل

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کے معاملے پر روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے جلد ملاقات کرنے کے خواہاں ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ متحدہ عرب امارات کا آج آخری روز ہے اور انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے دورے کے بعد واپس جا رہا ہوں۔

ترکیے میں روس یوکرین مذاکرات سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا دیکھتے ہیں روس یوکرین مذاکرات میں کیا ہوتا ہے، جتنا جلد ممکن ہوا روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کروں گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا ہم نے 10 کھرب ڈالر سرمایہ کاری کی ڈیل کی، مزید 13کھرب ڈالر سرمایہ کاری کے منتظر ہیں، ہم 12سے 14کھرب ڈالر سرمایا کاری حاصل کرنے جا رہے ہیں، کچھ سرمایہ کاری کا اعلان ہو گیا ہے اور کچھ کا جلد ہو جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات اعلیٰ سطح کے ہیں، ہم نے بڑی پیشرفت کی ہے، یو اے ای نے کہا ہے وہ 1.4کھرب ڈالر کی امریکا میں سرمایہ کاری کرےگا، یو اے ای نےکہا ہے وہ امریکا میں سیمی کنڈکٹرز پروڈیوس کرنے میں سرمایہ کاری کرےگا۔

ان کا کہنا تھا برطانیہ کے ساتھ شاندار تجارتی ڈیل کی، چین کے ساتھ بھی ڈیل کرلی ہے، یو اے ای، قطر اور سعودی عرب میرے لیے بہت اہم ہیں، امریکی حکام تجارتی ڈیلز کے لیے جلد ہی ممالک کو خطوط بھیجیں گے۔

ولی عہد ابوظبی کا کہنا ہے اماراتی ائیر ویز7.5 ارب ڈالر مالیت کے 34 بوئنگ طیارے خرید رہی ہے۔

مزید خبریں :