Time 17 مئی ، 2025
جرائم

خضدار میں لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ ،4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

خضدار میں لیویز چیک پوسٹ پر  مسلح افراد کی فائرنگ ،4 اہلکار شہید، ملزمان فرار
فوٹو: فائل

بلوچستان: خضدار میں صمند لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صمند لیویز چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر پہاڑی علاقے سے مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ جوابی فائرنگ کافی دیر تک ہوتی رہی تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ملزمان فرار ہوگئے۔

 ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4  لیویز اہلکار شہید ہو گئے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور میتیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔ 

مزید خبریں :