17 مئی ، 2025
ملک کے بیشتر حصے سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث ہیٹ ویو کی صورتحال جاری ہے۔
سبی 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا جب کہ تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا لیکن گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ حیدرآباد، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں 42 ڈگری کی گرمی کی شدت 47 ڈگری، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 45 ڈگری کی گرمی 48 اور کراچی میں 34 ڈگری کی گرمی 38 ڈگری محسوس کی گئی۔
اسی طرح لاڑکانہ اور نواب شاہ میں 49 ، سکھر ، دادو ، جیکب آباد میں 48 اور کوئٹہ میں 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی جب کہ گرمی کے باعث ہونے والی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔