Time 17 مئی ، 2025
پاکستان

کیلاش میں غیر ملکی سیاح ٹریفک میں پھنس گئے، ٹورازم پولیس نے بروقت مدد کرکے بس تک پہنچایا

کیلاش میں غیر ملکی سیاح ٹریفک میں پھنس گئے، ٹورازم پولیس نے بروقت مدد کرکے بس تک پہنچایا
سیاحوں کے مطابق کیلاش میں فیسٹیول اور پاکستانی مہمان نوازی نے ان کے دل جیت لیے ہیں

چترال کی وادی کیلاش میں چلم جوشٹ فیسٹیول میں شرکت کرنے والے غیر ملکی سیاح ٹریفک میں پھنس گئے۔

کے پی ٹورازم پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر غیرملکیوں کی مدد کی اور انہیں بس تک پہنچایا۔

کیلاش میں فیسٹیول کےبعد ٹریفک میں پھنسنے والے جرمن سیاح پالینا اور فیلکس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ بامبوریت میں ٹریفک جام تھا اور انہوں نے بروقت بس پکڑنی تھی، ٹورازم پولیس نے بروقت مدد کی اور انہیں بس تک پہنچایا۔ 

 جرمن سیاح کے مطابق صرف 40 منٹ تھے اور 30 کلومیٹر کا سفر باقی تھا، انہوں نے موٹربائیک ٹیکسی بھی لی مگر وقت پر بس نہ ملنےکا خدشہ تھا، ٹورازم پولیس وقت پر پہنچی اور انہیں بس تک پہنچایا جوکہ واقعی شاندار کام تھا۔

سیاحوں کے مطابق کیلاش میں فیسٹیول اور پاکستانی مہمان نوازی نے ان کے دل جیت لیے ہیں۔

مزید خبریں :