17 مئی ، 2025
ملتان: حساس اداروں اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی کارروائی میں عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک پکڑا گیا۔
ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق کارروائی میں 21 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے ڈیجیٹل مواد،موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائسز بھی بر آمد کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق نیٹ ورک کے خلاف امریکا میں ایف بی آئی اور ڈچ پولیس نے نشاندہی کی تھی، نیٹ ورک کا سرغنہ رمیز شہزاد امریکیوں اور غیر ملکیوں سے کروڑوں ڈالر کے فراڈ میں ملوث تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تمام ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیے گئے ہیں۔